پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحیٰ 17 جون کو ہو گی

image

پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے اور عیدالاضحیٰ 17 جون پیر کے دن ہو گی۔

جمعے کو پاکستان کی مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی نے کراچی میں اپنے اجلاس کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

اس موقعے پر چیئرمین رؤیت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ ملک کے بیشتر مقامات سے ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان میں عید الاضحیٰ بزور پیر 17 جون کو ہو گی۔‘

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند جمعرات کو نظر آیا تھا۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرقہ 15 جون کو ہو گا جبکہ مملکت میں عیدالاضحیٰ اتوار 16 جون کو ہو گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US