سنی اتحاد کونسل کی جانب سے قومی اسمبلی میں زرتاج گل پارلیمانی لیڈر نامزد

image

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے لیے زرتاج گل کو نامزد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

سنیچر کو پارٹی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ عمران خان نے پارلیمان میں مختلف عہدوں کے لیے تین ارکان کے ناموں کی منظوری دی ہے۔

عمران خان نے جن ناموں کی منظوری دی ہے، اس کے تحت سنی اتحاد کونسل کی جانب سے زرتاج گل پارلیمانی لیڈر ہوں گی۔

زین قریشی اور احمد چھٹہ کو قومی اسمبلی میں بطور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے۔

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے لیے چار نام تجویز کیے تھے۔

پارلیمانی لیڈر کے لیے زرتاج گل، صاحبزادہ محبوب سلطان، زین قریشی اور احمد چھٹہ کا نام تجویز کیا گیا تھا تاہم عمران خان نے زرتاج گل کی نامزدگی کی منظوری دی ہے۔

عمر ایوب کے مطابق پیر کو سنی اتحاد کونسل کے سربراہ زرتاج گل کی باقاعدہ نامزدگی کے بارے میں سپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US