شہباز شریف کی وزیراعظم منتخب ہونے پر نریندر مودی کو مبارکباد

image
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے نریندر مودی کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد د دی ہے۔

پیر کو شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک مختصر ٹویٹ میں لکھا کہ ’نریندر مودی کو انڈیا کے وزیراعظم کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد۔‘

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر نہیں ہیں، لیکن اس کے باوجود دونوں ممالک کے سربراہان نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

 پاکستان میں 8 فروری کے الیکشن کے بعد نریندر مودی نے بھی شہباز شریف کو دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی۔

انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو حلف برداری کی تقریب میں پڑوسی ممالک کے سربراہوں سمیت غیرملکی معززین کو مدعو کیا تھا، تاہم یہ واضح نہیں پاکستان کے وزیراعظم کو دعوت دی تھی یا نہیں۔

جن ممالک کو دعوت دی گئی ان میں بنگلہ دیش، سری لنکا، بھوٹان، نیپال، ماریشس اور افریقی ملک سیشیلز شامل تھا۔

نئی دہلی نے ان رہنماؤں کو انڈیا کی ’نیبرہُڈ فرسٹ پالیسی‘ کے تحت مدعو کیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق تیسری بار وزیراعظم بننا نریندر مودی کا غیرمعمولی کارنامہ ہے جو نئے چیلنجز بھی ساتھ لایا ہے کیونکہ پاپولسٹ رہنما حکومت بنانے کے لیے اتحادیوں پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔

انڈیا کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیرِ قیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے 293 نشستوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ حزب اختلاف کے انڈیا بلاک نے 234 نشستیں حاصل کیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US