وادی نیلم جیپ حادثہ: ملتان کے ایک خاندان کے چھ افراد سمیت 16 ہلاک

image
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایک جیپ کے دریائے نیلم میں گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

گذشتہ روز اتوار کو کیل سے تاوبٹ جانے والی جیپ کریم آباد کے قریب دریائے نیلم میں جا گری تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں چھ افراد ہلاک، چار زخمی اور پانچ لاپتہ تھے۔

تاہم پیر کو سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق حادثے میں 16 افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

ایس ڈی ایم اے کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’نو جون کو دوپہر ایک بجے ایک جیپ جس میں اس کی گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے، دریائے نیلم میں جا گری۔‘

’ڈی ڈی ایم اے نیلم کے مطابق جیپ میں 23 مسافر سوار تھے جن میں سے سات کا تعلق ملتان کے ایک خاندان سے تھا جبکہ بکروال کمیونٹی کے 11 لوگ بھی جیپ میں تھے، جبکہ چار مقامی افراد چھت پر بیٹھے ہوئے تھے۔‘

تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے چھ کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ بکروال کمیونٹی کے 10 افراد جان کی بازی ہارے ہیں۔

گاڑی کی چھت سے چھلانگ لگانے والے ایک مسافر نے بتایا تھا کہ سڑک کی دیوار سرکنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US