خیبر پختونخوا: نوشہرہ میں اداکارہ قتل، لاش کھیتوں سے ملی

image
صوبہ خیبر پختونخوا کی صوابی سے تعلق رکھنے والی پشتو شوبز کی اداکارہ خوشبو کو نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق خوشبو کی لاش پیر کو کھیتوں سے ملی ہے جس کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اداکارہ کے بھائی کی مدعیت میں دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مدعی نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان کی جانب سے اداکارہ خوشبو کو شوبز میں کام کرنے سے منع کیا جاتا تھا، اور ان کی بات نہ ماننے پر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ قتل کی تفتیش ہر زاویے سے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ خوشبو پشتو ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے علاوہ پشتو گانوں پر سٹیج ڈانس بھی کیا کرتی تھیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US