اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے غیر ضروری بیرون ملک دوروں پر پابندی لگا دی۔
اس پابندی کا اطلاق پارلیمانی وفود اور قومی اسمبلی کے افسران پر ہو گا ۔ کم سے کم دورانیے اور مختصر وفود کو بیرون ملک دوروں کی اجازت ہو گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے درخواستیں طلب کر لیں
اسپیکر نے سرکاری اخراجات پر کھانوں اور سرکاری اخراجات پر ریفریشمنٹ پر بھی پابندی عائد کردی ہے ، اس کے علاوہ اسپیکر نے ڈنر اور لنچ کے اوقات میں کوئی اجلاس نہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔