راولپنڈی: بحریہ ٹاؤن کے برساتی نالے میں لڑکی ڈوب کر ہلاک

image

راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن میں دفتر جاتے ہوئے لڑکی برساتی نالے میں ڈوب کر ہلاک ہو گئی۔ریسکیو 1122 کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے فیز 6 میں 20 برس کی لڑکی حمیرا برساتی نالے میں ڈوب کر ہلاک ہو گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ سکوٹی پر اپنے دفتر جا رہی تھیں۔

غوری ٹاؤن اسلام آباد کی رہائشی حمیرا پانی کی تیز لہر میں پھنس گئیں جس کے باعث ان کی سکوٹی بے قابو ہو گئی اور پانی اسے بہا کر برساتی نالے میں لے گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ ان کی کوششوں کے باعث لڑکی کی نعش مل گئی جسے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لواحقین کی جانب سے واقعے سے متعلق کوئی رپورٹ نہیں کروائی گئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US