ٹانک میں ججوں کے قافلے پر حملہ، دو پولیس اہلکار ہلاک

image

ضلع ٹانک سے ڈیرہ اسماعیل خان جاتے ہوئے ججوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں وہ محفوظ رہے ۔

 خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں ججوں کے قافلے پر فائرنگ ہوئی۔ پولیس کے مطابق جمعے کو بھگوال کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ججوں کے قافلے پر فائرنگ کی، حملے میں تینوں جج محفوظ رہے، مگر سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

 ڈی پی او ٹانک عبدالسلام خالد کے مطابق آج ٹانک سے عدالتی کارروائی سے فارغ ہوکر تین جج ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف جارہے تھے کہ راستے پر ان پر حملہ کیا گیا۔ حملے میں دو پولیس ہلاک دو زخمی ہوئے ہیں۔

 پولیس اہلکاروں کی لاشیں اور زخمی ہسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کا تعلق وزیرستان سے ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ بھگوال روڈ پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US