حکومت کا لاپتہ افراد کے خاندان کے لیے 50 لاکھ روپے کے امدادی پیکج کا اعلان

image

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی مدد کے لیے فی فیملی کو 50 لاکھ روپے کا سپورٹ پیکج دینے کی منظوری دی ہے۔

جمعے کو کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اعلان کیا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے پیش کردہ رپورٹ کی روشنی میں فی فیملی کو پچاس لاکھ روپے کا امدادی پیکج دیا جائے گا تاہم ایک سپیشل کمیٹی بھی بنائی جائے گی جو کیسز کا جائزہ لے کر حقدار فیملی کا تعین کرے گی۔

انہوں نے کہا یہ رقم انسانی جان یا انسان کے بدلے معاوضہ نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد متاثرہ خاندانوں کی تکالیف کو سامنے رکھتے ہوئے اور معاملہ حل ہونے تک انہیں فراہم کرنا ہے۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے قانونی اقدامات بھی کریں گے اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو بھی ہدایات دی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کے انسانی پہلو بھی ہیں، کسی فیملی رکن کا لاپتہ ہونا بذات خود باعثِ تکلیف ہے لیکن اگر وہ کمانے والا تھا تو اہل خانہ کے لیے معاشی مسائل بھی پیدا ہوئے، اس کے علاوہ جائیداد اور وراثت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور لاپتہ شخص کا بینک اکاؤنٹ بھی بند ہو جاتا ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ ان تمام مسائل کے حل کے لیے ایک میکینزم تشکیل دیا جائے گا جس کے تحت نادرا جیسے متعلقہ اداروں کو ہدایات دی جائیں گی۔

اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا کنوینر انہیں بنایا گیا تھا، کمیٹی نے سٹیک ہولڈرز اور ریاستی ایجنسیوں کا مؤقف سنا اور کوئٹہ میں متاثرہ خاندانوں سے بھی ملے۔

پی ڈی ایم کی حکومت ختم ہونے کے بعد نگراں حکومت کے دور میں دوبارہ کمیٹی بنی جس نے عسکری اور ریاستی اداروں سے بھی سوال جواب کیے اور ایک رپورٹ مرتب کی۔ یہ رپورٹ کابینہ ڈویژن میں بھجوائی گئی اور آج اس کو کابینہ کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US