اسلام آباد کی مسجد سے ’چھ ماہ تک‘ جوتے چُرانے والا شخص کیسے پکڑا گیا؟

image

اسلام آباد کی بلیو ایریا مارکیٹ میں کام کرنے والے دو شہریوں نے پچھلے چھ ماہ سے نمازیوں کے جوتے چُرانے والے والے ملزم کو گھات لگا کر پکڑ لیا جس کو بعدازاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ ’ملزم کے خلاف دفعہ 411 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔‘

جوتی چوری کی بڑھتی وارداروں کے بعد دو نوجوانوں جو خود بھی واردات کا شکار ہوئے تھے، ملزم کو پکڑنے کی منصوبہ بندی کی۔

انہوں نے تین اگست کو یہ فیصلہ کیا کہ آنے جانے والوں پر نظر رکھی جائے۔

تھوڑی دیر بعد ایک نوجوان مسجد کی طرف آیا اور جب جماعت کھڑی ہو گئی تو شاپر نکال کر جوتے اس میں ڈالنا شروع کر دیے، جس پر ان دونوں نے ملزم کو پکڑ لیا جس پر دیگر لوگ بھی جمع ہو گئے اور بعدازاں ملزم کو تھانہ کوہسار لے جایا گیا۔

’چھ ماہ سے جوتے چوری ہو رہے تھے‘

ملزم کو پکڑنے والے ایک نوجوان نے اُردو نیوز کو بتایا کہ پچھلے چھ ماہ کے دوران کئی نمازیوں کے جوتے چوری ہوئے اور ملزم نمازِ جمعہ اور دیگر اجتماعات کے موقع پر جوتے چراتا تھا۔‘

ملزم جوتے فروخت کر دیتا تھا: پولیس

پولیس حکام نے ملزم سے تحقیقات کے بعد اُردو نیوز کو بتایا کہ ’ملزم اچھے اور مہنگے نظر آنے والے جوتے چُرا کر اُنہیں فروخت کرتا تھا۔ ملزم بلیو ایریا سمیت دیگر سیکٹرز کی مساجد سے بھی جوتے چٗرانے میں ملوث ہے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US