پی آئی اے کی کوئٹہ سے براہ راست جدہ پروازوں کا آغاز، پہلی فلائٹ عمرہ عازمین کو لے کر روانہ

image

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے کوئٹہ سے براہ راست جدہ پروازوں کا آغاز کر دیا ہے، ہفتے میں دو فلائٹس روانہ ہوں گی۔

پی آئی اے ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ پہلی پرواز پی کے 767 آج بدھ کو 141 عازمینِ عمرہ کو لے کر جدہ کے لیے روانہ ہوئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ان پروازوں کا آغاز بالخصوص عمرہ زائرین کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اپنے مسافروں کو براہِ راست سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے جدہ براہ راست پروازوں سے سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے لیے بھی سفر میں آسانی ہوگی۔

پہلی پرواز کے ذریعے جانے والے عازمین عمرہ کو مہمان خصوصی گورنر بلوچستان شیخ جعفرمندوخیل، جنرل مینجر سیلز پی آئی اے محمد شفیق اور ممبران صوبائی اسمبلی بلوچستان نے  رخصت کیا۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ کی کوئٹہ سے جدہ کے لیے دو طرفہ براہ راست پروازوں سے بلوچستان کے عوام کو سہولت ہوگی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US