حال ہی میں ہونے والی عامر لیاقت مرحوم کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کی اپنے وکیل شہزاد سے دوسری شادی کے چرچے پورے سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
اب دونوں نے ایک نیا انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے شادی کے بعد شروع ہونے والی زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی ہے۔
ادوران انٹرویو وکیل شہزاد کا کہنا تھا کہ، "دانیہ شاہ چاہے ماڈلنگ کریں، ڈرامے یا فلمیں کریں، سیاست کریں یا کاروبار، میری طرف سے وہ آزاد ہیں اور میں ان پر حکرانی کرنا نہیں چاہتا۔"
ان کا مزید کہنا تھا کہ، "میں بالکل رَن مرید بن کر زندگی گزار رہا ہوں، میں برتن دھوتا ہوں، صفائی کرتا ہوں یہاں تک کہ اپنی بیوی دانیہ کے کپڑے دھو کر استری بھی کرتا ہوں۔"
بیٹی کی نارضگی اور پیسوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے شہزاد نے کہا کہ، جب کوئی مرد دوسری شادی کرتا ہے تو اس قسم کی گئی باتیں اور مسائل ہوتے ہیں، مجھے ان معاملات سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، میں نے نکاح کیا ہے اور بس بات ختم ہو گئی۔ اسکے علاوہ دانیہ نے مجھ سے پیسوں کے لیے شادی نہیں کی ہے یہ محض افواہیں ہیں، میں تو بس اتنا چاہتا ہوں کہ دانیہ مجھے کبھی چھوڑیں نہیں۔