آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی، پیپلز پارٹی قانونی کارروائی کرے گی، بلاول بھٹو

image

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں بے ضابطگیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی انتخابی نتائج کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی اور اپنے امیدواروں کو ان کا حق دلانے کے لیے ہر آئینی و قانونی فورم سے رجوع کیا جائے گا۔

مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتخابات کے دوران متعدد حلقوں میں دھاندلی کی گئی جبکہ چودھری یاسین کے حلقے میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور تقریباً 30 پولنگ اسٹیشنز پر قبضے کے واقعات پیش آئے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات سے متعلق شکایات کی شفاف تحقیقات کے لیے ایک سچ اور مفاہمتی کمیشن قائم کیا جائے ، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل کو طاقت یا دباؤ کے ذریعے متاثر کرنے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں اور عوام ایسے عناصر کو مسترد کرتے ہیں جو ووٹ کی طاقت پر یقین نہیں رکھتے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے خبردار کیا کہ اگر انتخابی شکایات کا منصفانہ ازالہ نہ کیا گیا تو پارٹی مستقبل میں ان انتخابات کو تسلیم نہ کرنے سمیت دیگر آئینی و قانونی آپشنز پر بھی غور کر سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US