صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے صدر مملکت کو دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں اور ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے خلاف پاک افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم قومی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔