سینٹکام نے پاسدارانِ انقلاب کے حالیہ دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انھیں ’غلط‘ قرار دیا ہے۔ سینٹکام کے مطابق ایرانی حملوں کے دوران امریکی فضائیہ کے کسی بھی طیارے، بشمول جدید F-35 لڑاکا طیاروں، کو نہ تو تباہ کیا گیا اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچا۔ سینٹکام نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے داغے گئے تمام میزائلوں اور ڈرونز کو یا تو راستے میں ہی ناکام بنا دیا گیا یا وہ اپنے مقررہ اہداف تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔
پاسدارانِ انقلاب کے دعوے غلط ہیں، کوئی امریکی طیارہ تباہ نہیں ہوا: سینٹکام