وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ پیٹرول 75 پیسے سستا ہونے کے بعد 335 روپے 6 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 30 جولائی سے ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، جس کے تحت ڈیزل ایک روپے 55 پیسے اور پیٹرول ایک روپے 63 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔ تاہم تازہ فیصلے میں پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔