ڈالرسستا،دیگر کرنسیاں مہنگی

image

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیاں مہنگی ہو گئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے کی معمولی کمی کے بعد 278.69روپے کا ہو گیا۔

یوٹیلٹی اسٹورز کا چینی 5 روپے فی کلو مہنگی کرنے کا فیصلہ

کاروباری سیشن کے دوران ڈالر 3 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 69 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔گزشتہ روز امریکی کرنسی کی قیمت 278.73 روپےپر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے اور قیمت فروخت 280 روپے 40 پیسے رہی۔

دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی کارکردگی ملی جلی رہی ۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 15 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 353 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 353 روپے 94 پیسے ہو گئی۔ یورو 43 پیسے کے اضافے سے 304.85 روپے کا ہو گیا۔

اوپن مارکیٹ میں سوئس فرانک کی قیمت میں 1 روپے 10 پیسے کی کمی ہوئی جس نئی قیمت 325.59 روپے سے کم ہو کر 324.49 روپے ہو گئی۔

پی آئی اے کا ٹورنٹو سے پاکستان کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان

خلیجی کرنسیوں کی بات کریں تو سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔ ریال معمولی اضافے کے بعد 74 روپے 25 پیسے جبکہ اماراتی درہم بھی 2 پیسے کے معمولی اضافے سے 75 روپے 89 پیسے کا ہو گیا۔

کرنسیزآج کا ریٹگزشتہ روز قیمتیوروPKR 304.85PKR 304.42برطانوی پاؤنڈ PKR 353.94PKR 353.80سوائس فرانکPKR 324.49PKR 325.59جاپانی ینPKR 1.9104PKR 1.9004چینی یوآنPKR 38.92PKR 38.80سعودی ریالPKR 74.25PKR 74.24اماراتی درہمPKR 75.89PKR 75.87

News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US