گھروں کیلیے بینکوں کے نومبر میں فراہم قرضہ جات میں سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد اضافہ

image

گھروں کی تعمیر اور خریداری کیلیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں نومبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2025 میں گھروں کی تعمیر اور خریداری کیلیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں کا حجم 214 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں گھروں کی تعمیر اور خریداری کیلیے بینکوں کی جانب سے 200 ارب روپے کے قرضے جاری کیے گئے تھے۔ اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔ اکتوبر میں گھروں کی تعمیر اور خریداری کیلیے بینکوں نے 215 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جو نومبر میں کم ہو کر 214 ارب روپے ہوگئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US