وزیراعظم بہت جلد عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیں گے ، وزیر اطلاعات

image

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بہت جلد عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جلد قوم سے خطاب کریں گے ،وزیراعظم خطاب میں عوام کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

پاکستان میں بجلی کے بل گھروں کے کرائے سے بڑھ گئے،بلوم برگ

ایک ادارے کی جانب سے احتساب کا عمل خوش آئند ہے ،خود احتسابی کا عمل ہر ادارے کو اپنانا چاہیے ،فیض حمید سے تفتیش کے نتیجے میں مزید 3افسران کو گرفتار کیا گیا ،لگتا ہے مزید افسران کی گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی ۔

ایک سیاسی جماعت اور اس کے لیڈ ر نے ملکی سالمیت پر حملے کیے ،وزیراعظم کی ہدایت پر معاشی اور سیاسی استحکام کیلئے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں۔

منکی پاکس وائرس،ڈبلیو ایچ او نے دنیا بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی

ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،ملکی معیشت کو تباہ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US