پاکستان میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ

image

پاکستان میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے جس کی وزارت صحت نے بھی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایم پاکس کا کیس قومی ادارہ صحت میں تصدیق کیلئے بھیج دیا گیا ہے ،قومی ادارہ صحت اس کیس کی تشخیص کے بعد رپورٹ جاری کرے گا۔

منکی پاکس وائرس،ڈبلیو ایچ او نے دنیا بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی

شہری کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور وہ خلیجی ملک سے واپس آیا تھا،اس سے ملاقات کرنے والوں کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے تاکہ ان کے نمونے حاصل کیے جائیں۔

علاوہ ازیں قومی ادارہ صحت نے ایم پاکس سے بچاؤ کی ایڈوائزری جاری کی ہے ،ایڈوائزری ڈبلیو ایچ او کی طرف سے کانگو اور افریقہ کے مختلف ممالک میں ایم پاکس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر عالمی ہنگامی صورتحال قرار دیے جانے پر جاری کی گئی ہے۔

انٹر نیٹ کبھی بھی سست نہیں ہونا چاہئے،پی ٹی اے سے 2 ہفتے کا ڈیٹا مانگ لیا، وزیر مملکت آئی ٹی

ایڈوائزری کے مطابق اب تک اس بیماری کے 122 ممالک سے 99،518 کنفرم کیسز جبکہ 208 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US