فیض حمید کے معاملے سے میراکوئی تعلق نہیں ،عمران خان

image

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا فیض حمید کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیض حمیدکااحتساب فوج کااندرونی معاملہ ہے۔

9مئی کے مقدمات ، بشریٰ بی بی سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل

فیض حمید کا احتساب کررہے ہیں تو اچھی بات ہے ،فیض حمید کو ہٹانے پر میری باجوہ سے سخت تلخ کلامی ہوئی تھی۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے معاملے پر ان کے سیل کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل افسران کے فیصلے کے مطابق سکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی سیل کے اطراف تعینات رہیں گے، سیل کے اطراف جیل عملے کو ہفتہ وار تبدیل کیا جائے گا ، جیل کے اندر رہائش پذیر اہلکاروں کی بھی مکمل تلاشی لی جائے گی۔

فیض حمید نے الیکشن کمیشن کے امور میں مداخلت کی کوشش کی، ذرائع کا دعویٰ

ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران جیل عملے کو صحافیوں، وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سکیورٹی اداروں نے کل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کو بانی پی ٹی آئی کیلئے پیغام رسانی اور سہولت کاری کے الزام میں تحویل میں لیا ہے ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بلال سے بھی سکیورٹی اداروں نے تفتیش کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US