مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، علی وزیر جیل منتقل

image

 انسداد دہشتگردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے علی وزیر کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت کی۔

میرانشاہ ، محسن داوڑ کے قافلے پر حملہ ، گاڑی بلٹ پروف ہونے کے باعث محفوظ رہے

پولیس نے پی ٹی ایم رہنما کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی ایم رہنما کو5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا ، علی وزیر کو رواں ماہ کے آغاز پر گرفتار کیا گیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US