وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے فوکل پرسن جنید اکبر خان کو عہدے سے ہٹا دیا

image

خیبر پختونخوا کے وزیر شکیل خان کو برطرف کرنے کے بعد وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور نے پارٹی کے ایک رکن قومی اسمبلی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر کے حق میں بیان دینے پر رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان کو وزیراعلٰی علی کے فوکل پرسن برائے ارکان قومی اسمبلی کے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑگئے ہیں۔

 وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سنیچر کو ایم این اے جنید اکبر خان کو فوکل پرسن برائے ارکان قومی اسمبلی کے عہدے سے فارغ کردیا ہے۔وزیراعلٰی سیکریٹیریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو فوکل پرسن برائے ارکان قومی اسمبلی کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد انہیں ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔ این اے 9 مالاکنڈ سے ایم این اے جنید اکبر خان خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے لیے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے فوکل پرسن مقرر کیے گئے تھے۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے ایم این اے شاہد احمد خٹک کو جنید اکبر خان کی جگہ نیا فوکل پرسن برائے ارکان قومی اسمبلی مقرر کردیا ہے۔ شاہد احمد خٹک عام انتخابات میں حلقہ این اے 38 کرک سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔وزیراعلٰی سیکریٹیریٹ کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ شاہد احمد خٹک فوکل پرسن برائے خیبر پختونخوا حکومت اور صوبے سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے درمیان لائزان کا کردار ادا کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US