خیبرپختونخوا میں یکم مئی سے 1 کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد

image

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے مطابق کے پی میں یکم مئی سے اب تک ایک کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد ہوئی۔

یکم مئی سے 18 اگست تک سیاحوں کی آمد کی رپورٹ محکمہ سیاحت نے جاری کردی ہے۔  رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 42 لاکھ 55 ہزار سے زائد سیاح گلیات آئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ناران کاغان وادی 25 لاکھ اور مالم جبہ میں 13 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی۔ بحرین 2 لاکھ 84 ہزار اور کالام 2 لاکھ 62 ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی۔ اسی طرح 2 لاکھ سے زائد سیاحوں نے کیلاش وادی کا رخ کیا۔

شاہراہ کاغان کی بندش ، ناران اور بالائی وادی کاغان میں 10 سے 15 ہزار سیاح محصور

محکمہ سیاحت کے پی نے بتایا کہ 3 ہزار سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے بھی خیبرپختونخوا کے حسین نظارے کیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ شاہراہِ کاغان کی بندش کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد ناران اور بالائی وادی کاغان میں محصور ہو گئی تھی۔ کے ڈی اے حکام کے مطابق 10 سے 15 ہزار سیاح موجود تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US