عمران خان کی مبینہ سہولت کاری ، 3 خواتین سمیت مزید 6 جیل ملازمین زیر حراست

image

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں مبینہ سہولت کاری کے الزام میں 3 خواتین سمیت مزید 6 جیل ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے مزید 6 جیل ملازمین کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی ، ملازمین میں ایک سویپر، 2 لیڈی وارڈنز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے 3 اہلکار شامل ہیں۔

عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں گرفتار اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رہا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کے موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے، خواتین اسٹاف جیل میں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان پیغام رسانی کرتا تھا۔

وضح رہے کہ 14 اگست سے اب تک سہولت کاری میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 13 افراد تحویل لیے جا چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US