بانی پی ٹی آئی تصادم نہیں چاہتے ، 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرینگے ، علی امین گنڈا پور

image

تحریک انصاف کا جلسہ ملتوی ہونے سے متعلق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا بیان آ گیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تصادم نہیں چاہتے ، انہوں نے حکم دیا کہ  ترنول کے مقام جلسہ نہیں کرنا ، بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر آئین اور قانون کی پاسداری کی، آئین و قانون پر عمل درآمد کرنا سب پر فرض ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ، تحریک انصاف نے آج ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی جب چاہیں گے جلسہ ہو گا ، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو بھرپور جلسہ کرنا ہے، جلسہ اب 8 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد کریں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود آج ترنول میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا تھا جبکہ مقامی انتظامیہ نے جلسہ روکنے کیلئے جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دیئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US