ڈسٹرکٹ لاہور میں 26 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

image

پنجاب حکومت نے ڈسٹرکٹ لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کردیا، ڈسٹرکٹ لاہو ر میں 26 اگست کو چھٹی ہو گی۔

یہ تعطیل داتا گنج بخش ہجویری المعروف داتا صاحب کے سالانہ عرس کے موقع پر دی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ، تحریک انصاف نے آج ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا

نوٹیفکیشن کے مطابق 26 اگست 2024 بروز سوموار لاہور میں مقامی سطح پر چھٹی ہوگی،ڈسٹرکٹ لاہور سے منسلک تمام دفاتر میں عام تعطیل ہوگی۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری سے سیکشن افسر عادل عمر نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US