مون سون: صوبہ پنجاب میں سیلاب کا خطرہ، خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں کا امکان

image
قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں کے نئے سپیل سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 سے 28 اگست کے درمیان صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 25 سے 28 اگست کے دوران صوبہ سندھ اور بلوچستان میں بھی بارشوں کا امکان ہے تاہم موسم مرطوب رہے گا جبکہ گلگت بلستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں بارشیں ہوں گی۔

دوسری جانب پنجاب کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے (پی ڈی ایم اے)  نے صوبے بھر میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں موسلا دھار بارشوں کے باعث فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی کمشنرز، ڈی سیز، واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

حکام کی جانب سے موسمی صورتحال کے بارے صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔

کوہ سلیمان و کیرتھر رینج میں شدید بارشوں کے باعث رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔

دباؤ کے تحت 26 سے 29 اگست تک ملک بھر میں شدید بارشوں کے ساتھ طوفان کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اگست کی شب سے 29 تک صوبہ سندھ کے علاقوں کراچی، حیدرآباد، دادو، بدین، سجاول، شہید بے نظیر آباد، جامشورو میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

اس کے علاوہ ٹنڈواللہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، نگر پارکر، مٹھی، میر پور خاص میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

بلوچستان اور پنجاب کے کئی اضلاع میں بھی طوفانی بارشوں کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US