نیوز اینکر عبداللہ حسن خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق

image

نیوز اینکر عبداللہ حسن خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

افسوسناک واقعہ کراچی میں شاہراہ فیصل آواری ٹاور سگنل کے قریب پیش آیا جہاں کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ویب مانیٹرنگ سسٹم ،پی ٹی اے نے آن لائن مواد بلاک کرنا شروع کردیا

کار حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت عبداللہ حسن کے نام سے ہوئی جو مختلف پرائیویٹ ٹی وی چینلز میں نیوز اینکر کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

ریسکیو حکام نے عبداللہ کی لاش ہسپتال منتقل کردی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

پاکستان نے 42 ممالک کو آم برآمد کر کے 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز کمالئے

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روڈ حادثہ میں نیوز اینکر عبداللہ حسن کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے مرحوم  کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی نیوز اینکر عبداللہ حسن کے روڈ حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات اور خاندان کے صبر کے لیے دعا کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US