اپوزیشن کو اپنی ترامیم لانی چاہئیں ، مولانا فضل الرحمن کا پی ٹی آئی کو مشورہ

image

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں آئینی ترامیم پر گفتگو ہوئی ، مولانا فضل الرحمان نے مشورہ دیا کہ حکومت کے مقابلے میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن کو اپنی ترامیم لانی چاہئیں۔

آئینی ترمیم کیلئے نمبر گیم کا کھیل ، ساری نظریں مولانا فضل الرحمن پر مرکوز

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آپ اپنی ترامیم لائیں اور اتفاق رائے سے آگے بڑھیں۔ پی ٹی آئی وفد کا مؤقف تھا کہ ہم نے بل ابھی تک نہیں دیکھا کیسے آگے بڑھیں؟

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ آپ اپنی پارٹی کی تجاویز آئینی ترمیم میں مشترکہ طور پر شامل کریں، پی ٹی آئی وفد نے کہا کہ ہم توسیع یا ججز تعداد کی کسی تجویزیاترمیم کی حمایت نہیں کرینگے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US