تاہم مسافروں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے گلگت فلائٹ کینسل ہونا معمول کی بات ہے، مسافروں کو اکثر فلائٹ کینسل ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ اب پی آئی اے کی جانب سے اس طرح کی کوتاہیوں سے سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ پی آئی اے اپنی سروسز میں بہتری لائے اور مسافروں کے سامان کی حفاظت اور وقت پر فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ ایسے ناخوشگوار واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔