پی ٹی آئی کا لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

عدالت میں درخواست عالیہ حمزہ اور امتیاز محمود شیخ کی طرف سے دائر کرائی گئی ہے۔ درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور، پنجاب حکومت، اور دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

آئینی ترامیم موخر ، اگلے سیشن میں پیش کی جائیں گی ، عرفان صدیقی

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مینار پاکستان پرجلسہ کیا تھا جبکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جا رہی جو کہ غیر آئینی ہے اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

درخواست کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے 9 اگست کو ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا، مگر اس حکم پر عمل نہیں کیا گیا۔

درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US