حکومت کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے سے انکار

image

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)کا چیئرمین بنانے سے انکار کردیا۔

حکومت نے چیئرمین پی اے سی کے لئے چار ناموں کا پینل بھیجنے پر اصرار کیا ہے جبکہ اپوزیشن کے پاس ناموں کا پینل بھیجنے کے لیے آخری موقع ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت نے ناموں کے پینل کے لیے تحریک انصاف کو تیسری مرتبہ مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز کو رہا کر دیا گیا

چند روز میں اپوزیشن کی جانب سے نام نہ بھجوانے پر چیئرمین پی اے سی کا الیکشن کروا دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہناہے کہ نام فراہم نہ کیے گئے تو پی اے سی کی سربراہی کوئی بھی جماعت اکثریتی ووٹوں سے حاصل کر لے گی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی ہٹ دھرمی کے باعث پارلیمنٹ کی سب سے اہم کمیٹی سات ماہ سے غیر فعال ہے جب کہ کھربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں سے متعلق آڈٹ رپورٹس بھی زیر التوا ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US