کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ: 2 افراد ہلاک، 10 زخمی

image
کراچی  میں ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے دھماکہ کی جگہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں دو افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمی ہونے والوں میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ غیر ملکی قافلہ گزر چکا تھا، دھماکے میں 4 پولیس اہلکار، رینجرز اور عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’آئل ٹینکر دھماکا نہیں کہا جاسکتا، اطلاعات ہیں کہ دھماکا آئی ای ڈی ہے۔‘

اس سے قبل ڈی آئی جی ایسٹ نے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کہا کہ اس بارے میں قبل ازوقت کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ’آگ ایک آئل ٹینکر میں لگی جس کے بعد آگ دیگر گاڑیوں میں پھیل گئی۔‘ 

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دھماکے کے وقت غیر ملکیوں کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ رات بھر اس کی تحقیقات کرکے صبح تفصیلات بتائیں گے۔

دریں اثنا وزیراعلی ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیراعلی سندھ نے وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس کو فون کیا۔ 

وزیراعلی نے حکم دیا کہ دھماکے کی فوری بم ڈسپوزل سکواڈ سے معائنہ کروا کر رپورٹ دی جائے کہ دھماکے کی نوعیت کیا تھی۔

وزیراعلی نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے انکوائری کرکے رپورٹ دی جائے۔

انہوں نے پولیس اور دیگر ادروں  کو حکم دیا کہ ایئر پورٹ کی طرف آنے اور جانے والے راستے بحال رکھیں تاکہ کسی مسافر کو تکلیف نہ ہو۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow