سیالکوٹ: زیادتی کا ملزم پولیس کانسٹیبل کے گلے میں کپڑا ڈال کر کھینچتا رہا

image
پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں تھانہ صدر پسرور کی حدود میں جنسی زیادتی کے ایک ملزم نے مبینہ طور پر گرفتاری کے لیے آنے والے پولیس کانسٹیبل کے گلے میں کپڑا ڈالا اور اس کو کھینچتا رہا۔

منگل کے روز پسرور کے علاقے بوگڑگل کے رہائشی معروف علی (فرضی نام) نے تھانہ پسرور میں بیوی کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

تاہم جب پولیس ملزم کو پکڑنے کے لیے پہنچی تو ملزم نے پولیس اہلکار کو زد و کوب کیا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔

ایف آئی آر کے مطابق یکم اکتوبر کی رات کو مدعی اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ اپنے گھر میں سو رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

مدعی کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی ساتھ والے کمرے میں سو رہی تھی جب رات کو 2 بج کر 30 منٹ پر ان کی چیخیں سنائی دیں۔ ’میں فوری طور پر اپنی بیوی کے کمرے میں گیا۔ کمرے میں ملزم ریاست عرف بلا میری بیوی کے گلے میں ڈوپٹہ ڈال کر کھینچ رہا تھا۔‘

 ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے معروف علی کو دیکھ کر چھت کے راستے سے فرار ہو گیا۔ ’میں نے اپنی بیوی سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ان کے ساتھ زنا بالجبر کیا ہے۔‘

تھانہ صدر پسرور کی پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس کانسٹیبل اسد رضا مقدمہ میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے بوگڑگل گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ’مقدمہ میں نامزد ملزم ریاست عرف بلا نے پولیس کانسٹیبل کو زد و کوب کیا اور ویڈیو بھی بنائی۔ پھر اس کے گلے میں کپڑا ڈال کر کھینچتا رہا۔‘

اس دوران پولیس کی مزید نفری پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

اس کیس سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں مبینہ طور پر پولیس کانسٹیبل اسد رضا اور ملزم ریاست کو ہاتھا پائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں مبینہ طور پر ملزم ریاست کانسٹیبل کے گلے میں کپڑا ڈال کر کھینچ رہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow