9 نومبر کو چھٹی ہوگی یا نہیں؟ حکومت نے اعلان کردیا

image

وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اسی دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ہفتے کے دن چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سال علامہ اقبال کا 147واں یومِ پیدائش شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔

یہ دن قومی سطح پر اقبال کی بصیرت اور ان کے افکار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مختص کیا گیا ہے، تاکہ قوم ان کے پیغام کو سمجھ سکے اور اپنی ترقی و خوشحالی کے لیے ان کے فلسفے کو مشعلِ راہ بنا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US