پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 400 روپے کی تاریخی کمی آئی، جس کے بعد سونا 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے فی تولہ ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 4 ہزار 630 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے میں دستیاب ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی، جہاں فی اونس سونا 65 ڈالر نیچے آ کر 2662 ڈالر فی اونس ہو گیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی 130 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 300 روپے ہو گئی۔