چھوٹے بچوں کو یہ چیز کبھی نہ کھلائیں.. عام سی غذا کے بارے میں وہ حقائق جو ہر ماں کو جاننا ضروری ہیں

image

تحقیق نے یہ اہم انکشاف کیا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کی ابتدائی دو سال اور چھ ماہ کے دوران خوراک میں چینی کا زیادہ استعمال مستقبل میں انہیں سنگین بیماریوں کا شکار بنا سکتا ہے۔

یہ تحقیق برطانوی ماہرین نے کی، جو دوسری جنگ عظیم کے دوران پیدا ہونے والے بچوں پر تحقیق کر رہے تھے۔ ان کا مقصد یہ سمجھنا تھا کہ حمل کے دوران اور بچوں کی ابتدائی نشوونما میں چینی کے زیادہ استعمال کا صحت پر کیا اثر پڑتا ہے۔

ماہرین نے اس تحقیق کے لیے پہلے پرانے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور معلوم کیا کہ ان ماؤں کی اولاد جنہوں نے حمل کے دوران اور ابتدائی سالوں میں چینی کا زیادہ استعمال کیا، ان بچوں کو بعد میں کئی سنگین بیماریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ پھر 5 لاکھ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ زیادہ چینی کا استعمال بچے کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق، حمل کے دوران زیادہ چینی کا استعمال بچے میں ذیابیطس، بلڈ پریشر اور موٹاپے جیسے مسائل کو جنم دے سکتا ہے۔ اسی طرح، نوزائیدہ بچوں کے لیے ابتدائی 1000 دنوں (یعنی ڈھائی سال) میں زیادہ چینی کے استعمال سے ان میں بعد میں ذیابیطس جیسے مسائل پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرین نے یہ بھی پایا کہ اگر اس ابتدائی دور میں خوراک میں چینی کی مقدار کو نصف کر دیا جائے، تو بچوں میں ان بیماریوں کے امکانات 20 سے 35 فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔

یہ تحقیق والدین کو ایک اہم پیغام دیتی ہے کہ ابتدائی زندگی میں غذائیت کے حوالے سے محتاط رہنا ضروری ہے، کیونکہ یہ نہ صرف بچوں کی موجودہ صحت بلکہ مستقبل میں ان کی بیماریوں کے خطرات پر بھی اثر ڈال سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US