فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل ، زیر حراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنیکی استدعا مسترد

image

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے کیس میں زیرحراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کے کیس کی سماعت کی ، پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور  ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

کیا آرڈر صرف مونال کیلئے تھا ، سی ڈی اے اپنا کام کیوں نہیں کرتی ؟ سپریم کورٹ

پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ زیر حراست افراد کی کم از کم جیلوں میں ملاقات تو کرائی جا سکتی ہے، جس پر جسٹس امین الدین نے کہا کہ ملاقات سے متعلق اٹارنی جنرل یقین دہانی کرا چکے ہیں۔

عدالت نے لطیف کھوسہ کی جانب سے زیرحراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل ، انسانوں کیساتھ غیر انسانی سلوک نہ کریں ، سپریم کورٹ

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کو معدے میں تکلیف ہے جس کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے اس لیے سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل  استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US