10 دسمبر تک موصول ہونیوالی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار

image

وزارتِ مذہبی امور نے حج درخواست گزاروں کو بڑی خوش خبری سنا دی۔ 10 دسمبر تک درخواستیں جمع کروانے والے تمام 79 ہزار عازمینِ حج کامیاب قرار دے دیے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ کی توسیع کے دوران 10 ہزار سے زائد نئی درخواستیں جمع ہوئیں۔ عازمینِ حج کے اصرار پر چند ہزار خالی نشستوں پر ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ’’کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستیں روکنے کا اعلان کیا جائے گا۔

وزارتِ مذہبی امور نے نئے حج درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ درخواست جمع کروانے کے بعد متعلقہ بینک سے کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں۔ کمپیوٹرائزڈرسید پر درج تاریخ اور وقت کے حساب سے ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ’’کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول

ترجمان کے مطابق سپانسرشپ حج اسکیم بھی ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ’‘ کی بنیاد پرجاری رہے گی ۔ سرکاری کوٹہ مکمل ہونے پر حج واجبات کی دوسری قسط کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ترجمان مزید کہا ہے کہ عازمینِ حج نئی ہدایات مثلا بقیہ حج واجبات کا شیڈول، تربیت اور پروازوں کی اطلاع کے لیے اپنے سمارٹ فون پر ’’پاک حج موبائل ایپ ’‘ کا استعمال لازمی کریں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US