اداروں کا ایک پیج پر ہونا ملک و قوم کیلئےخوش آئند ہے، چودھری شجاعت حسین

image

سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ اداروں کا ایک پیج پر ہونا ملک و قوم کیلئےخوش آئند ہے۔

پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر امجد کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایک شرپسندٹولہ اپنی سازش میں ناکام ہوا، افواج پاکستان اور دیگر متعلقہ اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

چودھری شجاعت حسین کی سیاسی جماعتوں کے درمیان چارٹر آف اکانومی کی تجویز

چودھری شجاعت کے مطابق  ملک کو چیلنجز کا سامنا ہے،اس معاملے پر بات کرنا ضروری سمجھتا ہوں،ہم آہنگی اور بہتر ورکنگ ریلیشن شپ سے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سازشی ٹولہ ملکی وقار کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر داؤ پر لگانا چاہتاہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US