شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی

image

انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی۔

اے ٹی سی عدالت کے جج مناظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد سمیت دیگر کے خلاف تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں کارروائی 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow