بینظیر بھٹو شہید جمہوریت کی علمبردار اور مفاہمت کی مضبوط حامی تھیں ، شہباز شریف

image

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید جمہوریت کی علمبردار اور مفاہمت کی مضبوط حامی تھیں۔

بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم شہید بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی منا رہے ہیں، بی بی شہید ہمت اور استقامت کی علامت بنیں تھیں۔

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

شہباز شریف نے مزید کہا کہ میثاق جمہوریت بینظیر بھٹو کی پائیدار سیاسی سمجھ بوجھ کا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان خاص طور پر صدر آصف زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور انکے پیروکاروں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ بی بی شہید کا خاندان ان کے ویژن کو آگے بڑھا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US