پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کیخلاف سال نو کا پہلا کیس لاہور ہائیکورٹ میں دائر

image

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سال نو 2025 کا پہلا کیس لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دیا گیا۔

درخواست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی وساطت سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

درخواست موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے 56 پیسے پیٹرول اور دو روپے 96 پیسے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، یہ اضافہ حقائق کے برعکس کیا گیا ہے۔

پیٹرول56 پیسے،ڈیزل2 روپے 96پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا حکومت کے پاس کوئی میکانزم نہیں، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US