علی امین گنڈاپور کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

image

انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے حسن ابدال میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

علی امین گنڈا پور کے وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کی ہے۔

علی امین گنڈا پور کے وکیل نے پشاور ہائیکورٹ کا حکم نامہ عدالت میں جمع کیا جس کے بعد عدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی منسوخ کر دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts