تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، اہم عہدوں کیلئے رہنماؤں کی کوششیں تیز

image

جنید اکبر کے صوبائی صدر بننے کے بعد پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق صوبائی صدارت میں تبدیلی کےبعدتنظیمی سطح پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کی بھی تبدیلی کا امکان ہے، عاطف خان اور ارباب شیر علی کوبھی اہم ذمہ داریاں مل سکتی ہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی ضلعی تنظیموں میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے کے پی کی صدارت لیکر جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا نیا صدر مقرر کیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ اس فیصلے کے حوالے سے علی امین گنڈا پور کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو اپنی توجہ صوبے میں گورننس کی بہتری اور دہشتگردی کے خاتمے پر مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts