پی ٹی آئی کی عدم شرکت کے باعث مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی

image

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مزاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے اور مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں حکومتی کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کر کے بتائیں گے، ہم اپنا اجلاس کریں گے اس میں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توقع رکھتا تھا کہ آج اپوزیشن کے دوست تشریف لائیں گے، آج 45 منٹ انتظار کیا، میسج بھی کیا، وہ نہیں آئے، مذاکرات ہی واحد راستہ ہے جس پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔

ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ان کی غیرموجودگی کی وجہ سے مذاکرات آگے نہیں چل سکے، اپوزیشن سے درخواست کرتا ہوں مذاکرات کا راستہ نکالا جائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ 7 ورکنگ دنوں میں دوبارہ اجلاس ہوگا، آج 7 دن پورے ہوگئے، اس متعلق ہم نے سب کو اجلاس کی دعوت دی۔

ان کا کہنا ہے کہ 3 ملاقاتیں کیں لیکن ان کی غیر موجودگی کی وجہ سے مذاکرات آگے نہیں چل سکتے، اب مذاکرات کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔

ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ میری حکومت اور اپوزیشن سے گزارش ہے کہ مذاکرات کا راستہ دوبارہ اختیار کیا جائے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اُمید ہے اپوزیشن اسپیکر سے رابطہ کرے گی، مناسب نہیں کہ ان کی غیرموجودگی میں ہم یک طرفہ بیان دیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts