پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطوں کو مضبوط ہونا چاہیے: بلاول بھٹو

image

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان عوامی رابطوں کو مضبوط بنانا چاہیے۔ پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناشتے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دنیا بھر کے لوگوں نے شرکت کی۔ یہ ایک اچھا موقع تھا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطوں کو مضبوط کرنا چاہیے۔ مذہب کو تقسیم کرنے کے بجائے لوگوں کو متحد کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ ناشتے پر اراکین کانگریس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں۔

بلاول بھٹو نے دعائیہ ناشتے سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے اس موقع پر دنیا بھر کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts