دو دریا پر کون سے ہوٹل میں آگ لگ گئی؟ خوفناک آتشزدگی ! ویڈیو مناظر

image

سی ویو دو دریا کے علاقے میں واقع ایک نجی ریسٹورنٹ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جو چند لمحوں میں شدت اختیار کرتے ہوئے دور سے نظر آنے لگے۔

سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق، الحبیب ریسٹورنٹ میں اچانک آگ لگ گئی جو تیزی سے پھیل کر بے قابو ہو گئی، تاہم ابھی تک ریسٹورنٹ کے نام کی حتمی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ جیسے ہی ریسکیو 1122 کو اطلاع ملی، ان کا عملہ فائر ٹینڈر اور ایمبولینس کے ہمراہ فوراً موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ عملے نے ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا، تاہم کولنگ کا عمل ابھی بھی جاری ہے۔ ریسٹورنٹ کا بیشتر حصہ بانسوں سے بنا ہوا تھا اور سمندری ہوا کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی جس کے نتیجے میں ریسٹورنٹ مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا۔

خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ ریسٹورنٹ خالی تھا۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ جیسے ہی یہ خبر ملی، ساحلی پولیس فوراً موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفصیلات جمع کرنے میں مصروف ہو گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow