وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قتل کیے جانے والے مرد اور خاتون شادی شدہ نہیں تھےنہ ہی ان کے مابین ازدواجی تعلق تھا۔
میر سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت بلوچستان دہرے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے، یہ واقعہ افسوسناک اور انسانیت کا قتل ہے۔
انہوں نے کہا کہ قاتلوں کی ویڈیو سے اس معاملے کا پتا چلا،جس کے بعد فوری طور پر ایکشن لیا، انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد میں ایک قبائلی سردار بھی شامل ہے، اس کیس میں ملوث کسی شخص کے ساتھ رحم نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست مظلوموں کیساتھ کھڑی ہے، ہم کسی جرگے کو پروموٹ نہیں کریں گے، ہمیں پاکستان کے آئین کے مطابق چلنا ہے۔ دہرے قتل کے واقعے میں کوئی دباؤ قبول نہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی واقعہ کے حوالے سے مجھے فون بھی کیا،ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے پولیس افسر کو بھی معطل کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بسوں سے لوگوں کو نکال کر قتل کرنے والے 10 افراد کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔ کل سوراب میں قومی شاہراوں پر دہشت گردوں کے خلاف 7 منٹ میں کارروائی ہوئی۔